غزہ پٹی کے ساحل پر اسرائیلی ڈرون کے حملے میں 3 فلسطینی شہید

فلسطین کی غزہ کی پٹی کے ساحل پر بارود سے بھرا اسرائیلی ڈرون دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی ماہی گیر شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی غزہ کی پٹی کے ساحل پر بارود سے بھرا اسرائیلی ڈرون دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی ماہی گیر شہید ہوگئے۔ 

اطلاعات کے مطابق فلسطین کی غزہ کی پٹی میں مچھلی کا شکار کرنے والی کشتی دھماکے سے پھٹ گئی، کشتی تباہ ہونے سے 3 فلسطینی ماہی گیر شہید ہوگئے۔

اس حوالے سے فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البوزوم کا کہنا تھا کہ تینوں ماہی گیر اسرائیلی ڈرون کے پھٹنے سے  شہید ہوئے۔ کشتی کی باقیات اور مچھلی پکڑنے کے جال سے اسرائیلی ڈرون کے ٹکڑے ملے ہیں۔

News Code 1905634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =