اسرائيلی وزير اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے

اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو متحدہ عرب امارات کے دورے  کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظہبی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ باہمی معاہدہ  پر عمل درآمد سے متعلق اماراتی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے جب کہ اسرائیل میں اماراتی سفارت خانے کے قیام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ادھر اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے، نیتن یاہو کی سعودی ولی عہد سے ابوظہبی میں ملاقات کے لیے اعلیٰ سطح پر روابط بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں اور ان سفارتی تعلقات میں سعودی عرب نے بنیادی کردار ادا کیا تھا کیونکہ بحرین اور امارت سعودی عرب کی مرضی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے اب سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے آمادہ ہورہا ہے۔ سعودی عرب، امارات اور بحرین کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت دنیا کے سامنے نمایاں ہوگئی ہے۔

News Code 1905618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =