25 جنوری، 2021، 10:43 AM

پاکستانی عوام کے دلوں میں شہید حاج قاسم سلیمانی کی والہانہ اور گہری محبت

پاکستانی عوام کے دلوں میں شہید حاج قاسم سلیمانی کی والہانہ اور گہری محبت

شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ پاکستانی مسلمانوں کے دلوں میں والہانہ اور گہری محبت دنیا کے دیگر مسلمانوں کی طرح موجزن ہے پاکستان کے ایک نقاش نے شہید میجر جنرل سلیمانی کے فوٹو کو اپنے ٹرک پر نقش کیا ہے جو پاکستانی مسلمانوں کی شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ گہری محبت کا مظہر ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام کے عظیم اور مایہ ناز کمانڈر شہید میجر جنرل سلیمانی  کے ساتھ  پاکستانی مسلمانوں کے دلوں میں گہری محبت دنیا کے دیگر مسلمانوں کی طرح موجزن ہے پاکستان کے ایک نقاش نے شہید میجر جنرل سلیمانی کے فوٹو کو اپنے ٹرک پر نقش کیا ہے جو پاکستانی مسلمانوں کی شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ گہری محبت کا مظہر ہے ۔ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل سلیمانی کو گذشتہ سال 3 جنوری کو امریکہ نے بغداد ايئر پورٹ کے قریب ایک بزدلانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔ میجر جنرل سلیمانی عراقی وزير اعظم عادل عبدالمہدی کی دعوت پر عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچے تھے ، امریکہ کی دہشت گرد حکومت نے عراقی حکومت کے سرکاری مہمان کو بہیمانہ اور بزدلانہ حملے میں شہید کردیا اس حملے میں عراق کی رضاکار فورس کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی مہندس بھی شہید ہوگئے تھے۔جس کے بعد عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں افراد ٹرکوں اور بسوں پر ہونے والی نقاشی کو مشاہدہ کرنے کے لئے آتے ہیں ۔ جس ٹر ک پر شہید سلیمانی کا فوٹو نقش کیا گیا ہے اسے 13 افراد نے امادہ کیا ہے اور اس پر لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں ۔

News Code 1904960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha