24 جنوری، 2021، 7:58 PM

پاکستانی حکومت کے لئے گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا چیلنج ہے

 پاکستانی حکومت کے لئے گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا چیلنج ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی مافیا کے گٹھ جوڑسے قیمتیں پھر بڑھ رہی ہیں، قیمتوں میں استحکام کے لئے ہم نے گندم اور چینی کی امپورٹ کا فیصلہ کیا ہے، گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھ جانا حکومت کے لئے چیلنج ہے، قوم کو (ن) لیگ کے بجلی اور گیس سے متعلق کئے گئے معاہدوں نے جکڑا ہوا ہے، مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی اور ہم اب فصل کاٹ رہے ہیں۔

News Code 1904957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha