1 جنوری، 2021، 7:19 PM

شہید سلیمانی نے خطے میں امریکہ ،اسرائیل اور ان کے اتحادی عربوں کی پالیسیوں کو ناکام بنادیا

شہید سلیمانی نے خطے میں امریکہ ،اسرائیل اور ان کے اتحادی عربوں کی پالیسیوں کو ناکام بنادیا

سپاہ اسلام کے مایہ ناز ، بہادر ، شجاع ، مخلص اور ممتاز کمانڈر میجر جنرل شہید سلیمانی نے خطے میں امریکہ ،اسرائیل اور ان کے اتحادی عربوں کی پالیسیوں کو ناکام بنانے اور عراق و شام کی ارضی سالمیت کو حفظ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی سیاسی، سماجی شخصیات اور تجزيہ نگاروں نے شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی آمد کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ اسلام کے مایہ ناز ، بہادر ، شجاع ، مخلص اور ممتاز کمانڈر میجر جنرل شہید سلیمانی نے خطے میں امریکہ ،اسرائیل اور ان کے اتحادی عربوں کی پالیسیوں کو ناکام بنانے اور عراق و شام کی ارضی سالمیت کو حفظ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ خطے میں شہید سلیمانی کے مؤمنانہ اور مخلصانہ اقدام کے بارے میں یمن کے تجزیہ نگار اور یمنی وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر عبدالوہاب الخلیل نے مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شہید میجر جنرل سلیمانی نے خطے میں امریکہ ،اسرائیل اور ان کے اتحادی عربوں کی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ  ان کی شام کو تقسیم کرنے کی سازش اور پالیسی کو بھی ناکام بنادیا۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین ، عراق، شام ، لبنان اور یمن کے سلسلے میں میجر جنرل شہید سلیمانی کی مخلصانہ خدمات اور قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ شہید سلیمانی کی محبت خطے کے عوام کی دلوں میں بسی ہوئی ہے۔ انھوں نے علاقائی عوام کے دفاع کے سلسلے میں عظیم کارنامہ انجام دیا جس کے نتیجے میں علاقائی عوام کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں ۔ یمنی تجزیہ نگار نے صدی ڈيل کی ناکامی کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدی ڈیل کو ناکام بنانے میں شہید قاسم سلیمانی نے اہم کردار ادا کیا کیونکہ صدی ڈيل فلسطینیوں کے اہداف کے سراسر خلاف تھی۔

انھوں نے کہا شہید سلیمانی کی شہادت کے بعد علاقائی ممالک دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے کچھ ممالک خائن اور مزدور ممالک سامنے آگئے ہیں جنھوں نے امریکی دباؤ میں غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلئےہیں جبکہ کچھ ممالک حریت پسند اور آزاد ہیں اور وہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ در حقیقت شہید سلیمانی کی شہادت کے بعد خائن اور مستقل ممالک کے درمیان فرق نمایاں ہوگیا۔

ادھرحزب اللہ لبنان کی رابطہ عامہ کمیٹی کے رکن وفیق صفا  نے میجر جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کو رحم دل ، مہربان اور دلسوز کمانڈرقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی مجاہدین کے معنوی باپ تھے اور وہ ہمیشہ محاذ کی فرنٹ لائن پر حاضر ہوتے تھے۔ حزب اللہ لبنان کے رکن نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی مہربان اور رحم دل کمانڈر تھے ۔ وہ مجاہدین کے معنوی باپ تھے۔ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے فرنٹ لائن پر حاضر ہوتے تھے۔

News Code 1904625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha