پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان  زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں قید 319 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کی گئی، 319 بھارتی قیدیوں میں 49 عام شہری اور 270 ماہی گیر شامل ہیں۔زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ بھارت میں قید 340 پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھی پاکستانی ہائی کمیشن کو دی گئی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت میں قید پاکستانیوں میں 263 عام شہری اور 77 ماہی گیر شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے پر 21 مئی 2008 کو معاہدہ طے پایا تھا، سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔

News Code 1904624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =