مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی رابطہ عامہ کمیٹی کے رکن وفیق صفا نے میجر جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کو رحم دل ، مہربان اور دلسوز کمانڈرقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی مجاہدین کے معنوی باپ تھے اور وہ ہمیشہ محاذ کی فرنٹ لائن پر حاضر ہوتے تھے۔ حزب اللہ لبنان کے رکن نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی مہربان اور رحم دل کمانڈر تھے ۔ وہ مجاہدین کے معنوی باپ تھے۔ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے فرنٹ لائن پر حاضر ہوتے تھے۔
حزب اللہ کے رکن نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید عماد مغنیہ کے درمیان رابطہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت یہ دونوں شہید دو جسموں میں ایک روح کی مانند تھے۔ شہید مغنیہ کا نقصان حاج قاسم سلیمانی کے لئے بہت بڑا نقصان تھا اور اسی طرح شہید قاسم سلیمانی کا فقدان بھی سید حسن نصر اللہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
آپ کا تبصرہ