22 نومبر، 2020، 3:08 PM

چین کا ہانگ کانگ کے معاملے پر تنقید کرنے والے ممالک کوانتباہ

چین کا ہانگ کانگ کے معاملے پر تنقید کرنے والے ممالک کوانتباہ

چین نے ہانگ کانگ کے معاملے پر تنقید کرنے والے ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں محتاط رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ہانگ کانگ کے معاملے پر تنقید کرنے والے ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں محتاط رہنا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کے عوام کسی کے لیے نہ مشکلیں کھڑی کرتے ہیں اور نا ہی انہیں کسی کا خوف ہے۔  انہوں نے کہا کہ چین کو ڈرانے یا دبانے کی دیگر ممالک کی کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے ممالک  کومحتاط رہنا چاہیے ورنہ ان کی آنکھیں نکال لیں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہاں 5یا 10 ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں اپنے ناقدین کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

News ID 1904036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha