مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔ مراکشی میڈیا نے خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی قونصل جنرل نے اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ ادھر سکیورٹی حکام نے واقعہ کے دیگر محرکات جاننے کے لیے بھی اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مراکشی پولیس کے مطابق شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی۔
آپ کا تبصرہ