افغانستان میں پولیس کو مسلح افراد کے نظر آنے پر ہی گولی مارنے کا حکم

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اغوا، قتل اور دیگر جرائم کی شرح میں اضافے پر پولیس کو مسلح افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اغوا، قتل اور دیگر جرائم کی شرح میں اضافے پر پولیس کو مسلح افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ مسعود اندرابی کا کہنا ہے کہ مجرم کابل میں آزادانہ نہیں گھوم سکتے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مسلح افراد کے نظر آنے پر انہیں وہیں مار دیا جائے۔ اس سے پہلے کابل پولیس کو مجرموں سے مقابلے کی صورت میں ہی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت تھی۔

News Code 1903404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =