بیلجیئم میں کورونا وائرس کے کیسوں میں 12 فیصد کا اضافہ

بیلجیئم میں کورونا وائرس کے روزانہ مثبت کیسز 600 ہوگئے ہیں، گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسوں میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں کورونا وائرس کے روزانہ مثبت کیسز 600 ہوگئے ہیں، گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسوں میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بیلجیئم میں عالمی وبا کے حوالے سے حکومتی ذمہ دار ادارے سائنسانو نے یہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں، ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسوں میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران نئے متاثرہ مریضوں کی تعداد 604 افراد یومیہ تک جاپہنچی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق نئے متاثرہ مریضوں میں سے 32 اعشاریہ چھ فیصد مریض اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 3 اعشاریہ سات فیصد روزانہ ہوگئی ہے جوکہ اس سے پیوستہ ہفتے میں 3 اموات روزانہ تھیں۔

News Code 1902241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha