13 جولائی، 2020، 6:32 PM

برازیل میں کورونا وائرس سے 72 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس سے 72 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازيل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 66ہزار 176تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس 72ہزار 151 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 66ہزار 176تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس 72ہزار 151 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 782افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34لاکھ 13ہزار 995ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 17 لاکھ 59ہزار 129مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 822کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15لاکھ 17ہزار 84کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

News ID 1901566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha