کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں آگ لگنے سے 21 افراد زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 17 سیلرز اور 4 شہری زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 17 سیلرز اور 4 شہری زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق بحریہ کا جہاز " سان ڈیاگو" کے بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا جس پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے۔

امریکی حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ  دھماکے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News Code 1901554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =