مہر خبررساں ایجنسی نے بزنس اینسائیڈر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ الیکشن میں فتح یقینی بنانے کے لیے چین سے مدد مانگی تھی۔
امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق اور انتہائی قدامت پسند مشیر جان بولٹن نے ٹرمپ کیخلاف اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ نے چینی ہم منصب سے پچھلے برس جون میں جاپان میں ملاقات کے دوران بات چیت کا موضوع اچانک امریکی انتخابات کی جانب کردیا تھا۔
جان بولٹن نے کہا کہ چین کی اقتصادی صلاحیتوں کی بات کی اور صدر شی سے درخواست کی کہ وہ گندم اور سویا بین سمیت زرعی اجناس زیادہ سے زیادہ خرید کر یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات میں کئی اہم اور چبھتے ہوئے سوالوں پر بات ہونے سے رہ گئی۔ ٹرمپ نے مجرمانہ تحقیقات بھی رکوانے کی کوشش کی تھی اور سیاسی وجوہات کے سبب قانون کے نفاذ سے متعلق امور میں مداخلت کی بھی کوشش کی، وہ انصاف کی راہ میں حائل ہورہے تھے جو ناقابل قبول تھا۔
بولٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی معلومات یہ تھیں کہ انہیں پتا نہیں تھا کہ برطانیہ ایٹمی طاقت بھی ہے یا نہیں اور یک بار پوچھا کہ کیا فن لینڈ اس وقت روس کا حصہ ہے۔ وہ تو امریکہ کو نیٹو سے نکالنے پر تل گئے تھے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے یکسر مختلف بیان دیا تھا جس میں الزام لگایا تھا کہ چین انہیں ہرانا چاہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ