پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 94 ہزار تک پہنچ گئی

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 935 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس  سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 935 ہو گئی۔ پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 734 نئے مریض سامنے آ گئے جبکہ 1 دن میں 97 کورونا مریض جاں بحق ہو گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس  سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 935 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 59 ہزار 467 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 32 ہزار 581 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 35 ہزار 308 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 659 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 34 ہزار 889 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 615 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 459 ہو چکی ہے جبکہ اموات 541 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 5 ہزار 776 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 54 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 ہزار 323 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 45 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 897 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 331 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 8 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1900710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =