روس نے ونزویلا کی خود مختاری کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

روس نے ونزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے ونزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھا دیا ہے۔  روسی مندوب نے کہاہے کہ امریکہ کے جارحانہ اقدام سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں روس کے مندوب کا کہنا ہے کہ داخلی سطح پر ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل ہونے چاہئیں نہ کہ غیر ملکی مداخلت شروع کردی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور ملکی آئین کے مطابق مسائل پرامن اور سیاسی انداز سے حل کیے جانے چاہئیں ۔، امریکہ کو ونزویلا کی خود مختاری اور علاقائی استحکام کا احترام  کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ونزویلا اور ایران کے درمیان تجارت میں امریکہ خلل ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ جس سے عالمی تجارت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

News Code 1900344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =