سمندری طوفان " امفان " بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان امفان بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا، بھارتی ریاست اڑیسہ اور مغربی بنگال میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان امفان بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا، بھارتی ریاست اڑیسہ اور مغربی بنگال میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ طوفان کے زیراثر اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں 106 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی طوفانی ہوائیں، اونچی لہروں اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ساحلی علاقوں سے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سمندری طوفان بنگلہ دیش کے ساحلوں سے بھی ٹکرائے گا۔

 سمندری طوفان امفان 1999ء کے بعد سے خلیج بنگال میں بننے والا سب سے بڑا طوفان بتایا جا رہا ہے۔

News Code 1900335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =