پاکستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے سبی میں واقع تین تالاب پولیس چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی حامد اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، سبی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

News Code 1900009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =