مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے شیعہ خاتون صحافی مسرت زہرا کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر کی رہائشی فوٹو جرنلسٹ 26 سالہ مسرت زہرا پر فیس بک پر نوجوانوں کو ریاست مخالف اقدامات کے لیے اکسانے کا مواد پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق انھیں مستند ذرائع سے خبر ملی تھی مسرت زہرا فیس بک پر ریاست مخالف پوسٹس کررہی ہیں۔ مسرت زہرا نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ گزشتہ برسوں کے دوران شائع ہونے والے کام کو فیس بک پر دوبارہ پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسرت زہرا نے تین دن پہلے سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کی خاتون عارفہ جان کی تصویر شیئر کی تھی، جن کے شوہر کو بھارتی فوج نے سال 2000 میں جاں بحق کردیا تھا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے شیعہ خاتون صحافی مسرت زہرا کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
News Code 1899586
آپ کا تبصرہ