افغان طالبان کا 20 حکومتی قیدی رہا کرنے کا اعلان

افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گردوں نے پہلی بار افغان حکومت کے 20 قیدی اہلکاروں کو آزاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے قطر میں واقع سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ طالبان آج افغان انتظامیہ کے 20 قیدی رہا کریں گے۔ سہیل شاہین نے سوشل میڈیاپر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان 20 قیدیوں کو آج قندھار میں ریڈ کراس نمائندوں کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سے قبل افغان حکومت نے پچھلے ہفتے 2 روز میں طالبان کے تقریباً 2 سو قیدی رہا کیے تھے ۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتے طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر اختلاف کے سبب افغان حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

News Code 1899350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =