کورونا وائرس نے مغربی تمدن کی کمزوری کو عیاں کردیا

حضرت امام جعفر صادق (ع) یونیورسٹی کے استاد نے مغربی ممالک میں کورونا وائرس کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے مغربی تمدن کی کمزوری کو عیاں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں حضرت امام جعفر صادق (ع) یونیورسٹی کے استاد محمد ہادی ہمایوں  نے مغربی ممالک میں کورونا وائرس کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے مغربی تمدن کی کمزوری کو عیاں کردیا ہے۔

استاد محمد ہادی ہمایوں نے کورونا وائرس کے انسانی تمدن پر اثرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس مہلک وائرس کے زیادہ تباہ کن اثرات مغربی ممالک میں نمایاں ہوگئے ہیں۔  انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک الہی آزمائش ہے جس میں انسان کی بے بسی  نمایاں ہوگئی ہے اوراس وائرس نے انسان کی توجہ خالق حقیقی کی طرف مبذول کردی ہے اور واضح کردیا ہے کہ حقیقی طاقت اور قدرت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔

امام صادق یونیورسٹی کے استاد نے مغربی تمدن کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے مغربی تمدن کی کمزوری کو بھی عیاں کردیا ہے اور مغرب کی یہ کمزور باہر سے اس پر مسلط نہیں کی گئی بلکہ یہ کمزوری مغربی تمدن کی اندرونی کمزوری ہے۔

استاد ہمایوں نے کورونا وائرس کے اثرات کے بارے میں سید حسن نصر اللہ کے بیان کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس کے دنیا کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور معاملات پر گہرے اور منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اس وائرس کے عالمی سطح پر انسانی تمدن پرکس حد تک اثرات مرتب ہوتے ہیں ، کیا اس سے  تبدیلی ایجاد ہوگی کیا ہم پھر معمول کی زندگی میں واپس آئیں گے اگر ہم اس امتحان سے عبور کرگئے تو ہم آگے بڑھ جائیں گے اور ہم ایک نئے اسلامی تمدن میں پہنچ جائیں گے۔ حقائق نمایاں ہورہے ہیں اور ہم نئے اسلامی تمدن کے قریب پہنچ رہے ہیں نیا اسلامی تمدن ہی انسانی کرامت کا مظہر ہوگا جس میں ظلم کا خاتمہ اور عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا۔

News Code 1899333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =