اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4032 ہوگئی

اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں مزید 627 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد اٹلی میں وائرس سے اموات کی تعداد 4032 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں مزید 627  افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد اٹلی میں وائرس سے اموات کی تعداد 4032 ہو گئی ہے۔ اٹلی میں 5 ہزار 986 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار سے اوپر چلی گئی۔ ادھر اسپین میں مزید 262 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1 ہزار 93 ہوگئیں۔ فرانس میں مزید 78 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو گئے جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 450 ہو گئی، فرانس میں لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے مزید 33 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 177 ہو گئیں، جبکہ 4 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے آج سے برطانیہ میں عوامی مقامات بند کرنے کا حکم دے دیا اور شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 24 ہلاکتوں کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی، 4ہزار 528 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے نیدر لینڈز میں 30، جرمنی میں 24، بیلجئیم میں 16، سوئٹزر لینڈ میں 13 اور سوئیڈن میں مزید 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکہ میں کورونا وائر س سے مزید 57 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات 264 ہو گئیں، جبکہ یہاں ایک ہی روز میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آ گئے۔ امریکہ میں کورونا کے مجموعی کیسز 19 ہزار سے بڑھ گئے جس کے بعد اس وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکہ چھٹے نمبر پر آ گیا۔

News Code 1898770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =