امریکی صدر کی جاپان میں اولمپکس گیمز 2020کو ملتوی کرنے کی تجویز دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز 2020کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز 2020کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپک 2020 کو ایک سال تک کے لیے ملتوی کردینا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیمز دیکھنے سےزیادہ اولمپکس گیمز ملتوی ہونا بہتر ہے۔خیال رہے کہ امریکہ اولمپک گیمز کا سب سے بڑا رکن ملک ہے اور امریکہ سے سب سے زیادہ کھلاڑی اولمپکس میں شریک ہوتے ہیں۔اولمپکس 2020 کا آغاز 24 جولائی سے جاپان میں ہونا ہے تاہم کورونا وائس کے خدشات کے پیش نظر اس کا وقت پر انعقاد مشکل نظر آرہا ہے۔

News Code 1898569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =