28 فروری، 2020، 9:16 PM

منگولیا کے صدرکو قرنطینہ میں کردیا گيا

منگولیا کے صدرکو قرنطینہ میں کردیا گيا

منگولیا کے صدر اور ان کے پورے وفد کو کورونا وائرس سے متاثرہ چین کے سرکاری دورہ کرنے کے بعد واپس وطن پہنچنے پر 14 دن کے قرنطینہ کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ منگولیا کے صدر اور ان کے پورے وفد کو کورونا وائرس سے متاثرہ چین کے سرکاری دورہ کرنے کے بعد واپس وطن  پہنچنے پر 14 دن کے قرنطینہ کردیا گیا۔ مطابق منگولیا کے صدر خلتماگین بٹولگا نے صدر ژی جنپنگ سے ملاقات کے لیے چین کا دورہ کیا تھا۔  چین میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود مذکورہ سرکاری دورہ منسوخ نہیں کیا گیا۔  لیکن منگولین حکام نے فیصلہ کیا کہ ان کے صدر اور وفد کو حفاظتی قواعد کو پاس کرنا پڑے گا۔  مقامی ذرائع کے مطابق منگولین صدر اور ان کےہمراہ سرکاری دورہ کرنے والے تمام عہدیداروں کو 2 ہفتوں کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔  واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس چین اور ایشیا سے نکل کر دنیا کے دوسرے اور تقریبا تمام خطوں میں 50 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

News Code 1898213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha