مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونیانگ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں چین اور ایران کی مشترکہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران قوی اور مضبوط ہے ہم ایران کے ساتھ ہیں۔ چينی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے پر ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ چين اور ایران کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے ایران قوی اور مضبوط ہے چين ایران کے ساتھ ہے۔ چين کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چين مزيد امداد ایران کے لئے عنقریب روانہ کرےگا۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں چین اور ایران کی مشترکہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران قوی اور مضبوط ہےاور ہم ایران کے ساتھ ہیں۔
News ID 1898209
آپ کا تبصرہ