سعودی عرب نے امریکہ کے  صدی معاملے کو مثبت قراردیدیا

سعودی عرب نے امت مسلمہ اور خاص طور پر فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کے بدنام زمانہ صدی معاملے کو مثبت قراردیتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب نے امت مسلمہ اور خاص طور پر فلسطینیوں کی پشت می خنجر گھونپتے ہوئے امریکی صدر کے بدنام زمانہ صدی معاملے کو مثبت قراردیتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ اور وزیر مشاور عادل الجبیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدی معاملے کو اچھا اور مثبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا فلسطین کے بارے میں امن منصوبہ مذاکرات کی شروعات کے لئے بہت ہی اچھا ہے۔ سعودی عرب ایسی صورت میں صدی معاملے کا بھر پور دفاع کررہا ہے جبکہ فلسطینیوں نے امریکی صدر کے صدی معاملے کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکی صدرٹرمپ  کی صدی ڈیل کی بھر پور حمایت کررہے ہیں جبکہ باقی عرب اور اسلامی ممالک امریکی  ڈیل کے بالکل خلاف ہیں۔

News Code 1897824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =