مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت نے ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 65 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 65 بے دخل پاکستانیوں کو ترکش ایئرلائن کے ذریعے پاکستان پنہچا دیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملک بدر پاکستانیوں کی دستاویز کی چھان بین کی۔ امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں میں سے 38 مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تاہم 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترک حکومت نے ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 65 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا ہے۔
News ID 1896991
آپ کا تبصرہ