کوئٹہ میں گیس خارج ہونےکے باعث 5 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گھرمیں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جب کہ گیس لیکج واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

News Code 1896983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =