8 جنوری، 2020، 8:00 PM

فرانس کا عراق سے اپنی فوجیں خارج نہ کرنے کا فیصلہ

فرانس کا عراق سے اپنی فوجیں خارج نہ کرنے کا فیصلہ

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد کئی مغربی ممالک نے اپنے بعض فوجیوں کو عراق سے نکالنا شروع کردیا ہے جبکہ فرانس نے کا کہنا ہے کہ فرانسیسی فوجی عراق میں باقی رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد کئی مغربی ممالک نے اپنے بعض فوجیوں کو عراق سے نکالنا شروع کردیا ہے جبکہ فرانس نے کا کہنا ہے کہ فرانسیسی فوجی عراق میں باقی رہیں گے۔ کچھ یورپی ممالک کاکہنا ہے کہ وہ اپنی افواج عراق سے نکال لیں گے تاہم فرانس کا کہنا ہے کہ عراق سے فوجیوں کے انخلا کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ فرانس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ فرانس کے 160 فوجی عراق میں موجود رہیں گے۔ اس سے قبل فرانس کے عسکری ترجمان نے بتایا تھا کہ عراق میں ایرانی میزائل حملے میں فرانس کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ایران نے آج صبح شہید قاسم سلیمانی کی  شہادت کا سخت بدلہ لیتے ہوئے عراق میں عین الاسد ایئر بیس پر درجنوں میزائل فائر کئے جن کے نتیجے میں امیرکہ کے 80 فوجی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1896866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha