مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے ہر خطرے سے نمٹنے اور دشمن کو بر وقت اور فوری جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے شیراز کے علاقہ دارنگون میں جاری مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج نے ان مشقوں میں پیشرفتہ جنگی وسائل اور ہتھیاروں کو استعمال کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران کی دفاعی پالیسی اندرونی اور داخلی توانائیوں پر استوار ہے۔
میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایرانی افواج پیشرفتہ ہتھیاروں سے لیس ہونے کے ساتھ ایمان کے ہتھار سے بھی مسلح ہیں ۔ ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہیں اور دشمن کی ہر حماقت کا فوری اور بروقت جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ