مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی وزارت خارجہ کی ویبگاہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزير خارجہ ایس جے شنکر کل ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ تہران میں ایران اور ہندوستان کے انیسویں مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور ہندوستان کے وزراء خارجہ باہمی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ ایران کے صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
ہندوستان کے وزير خارجہ کل ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے۔
News ID 1896384
آپ کا تبصرہ