ہندوستان کے وزیر خارجہ کل تہران کا دورہ کریں گے

ہندوستان کے وزير خارجہ کل ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی وزارت خارجہ کی ویبگاہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزير خارجہ ایس جے شنکر کل ایران کے دو روزہ دورے پر  تہران پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ تہران میں ایران اور ہندوستان کے انیسویں مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور ہندوستان کے وزراء خارجہ باہمی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ ایران کے صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1896384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =