مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس بھر میں پینشن اصلاحات کے خلاف ٹرانسپورٹ کی ہڑتال 9 ویں روز بھی جاری، 60 فیصد ہڑتال کے باوجود آمد و رفت مفلوج ہو کے رہ گئی۔ اطلاعات کے مطابق ٹریڈ یونین نے وزیراعظم فلپ کی جانب سے پینشن اصلاحات کی نئی گائیڈ لائن کو لولی پاپ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یکم دسمبر سے ہی فرانسیسی عوام کرسمس تحفے تحائف دینے کے لیے سرگرم ہو جاتے تھے مگر حالیہ ہڑتالوں کے باعث وہ سخت پریشانی کا شکار ہیں، پیرس کی عوام کو سال بھر میں صرف کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہی اپنے پیاروں کو ملنے کا موقع ملتا ہے۔
آپ کا تبصرہ