مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کی اسلامی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی ضرورت ہے جبکہ حکومت نے انھیں طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے کیڈونا جیل منتقل کردیا ہے۔ نائجیریا کی اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ نائجریا کے شیعہ مسلمانوں کے روحانی پیشوا کو طبی امداد کی سخت اور اشد ضرورت ہے اور انھیں طبی امداد فراہم نہ کرنا انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ نائجیریا کی اسلامی تنظيم نے شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
نائجیریا کی اسلامی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی ضرورت ہے جبکہ حکومت نے انھیں طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے کیڈونا جیل منتقل کردیا ہے۔
News ID 1895991
آپ کا تبصرہ