مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار اور 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعللقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چرخیل گاوٴں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں، جس پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار اور 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1895958
آپ کا تبصرہ