حماس نے اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کو رد کردیا

فلسطینی تنظیم حماس کے رکن نے اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کے منصوبے کو سختی کے ساتھ رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے رکن خلیل الحیہ  نے اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کے منصوبے کو سختی کے ساتھ رد کردیا ہے۔ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات فلسطین کی موجود صورتحال کے پیش نظر ہیں اور ان مذاکرات کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ، اس نے کہا کہ حماس کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کو کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غاصب ہے اور غاصب حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں۔

News Code 1895946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =