شمالی وزیرستان ایک پاکستانی فوج اور 2 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد عمران جاں بحق جب کہ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 2 وہابی دہشتگرد مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد عمران جاں بحق جب کہ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 2 وہابی دہشتگرد مارے گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب وہابی دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران ہلاک  اور 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 وہابی دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

News Code 1895847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =