افغان سرحدی فورس کے کمانڈر بم دھماکے میں ہلاک

افغان بارڈر فورس کی گاڑی پر بم دھماکے میں افغان سرحدی فورس کے کمانڈر بریگیڈیر ظاہر گل ہلاک اور ایک صحافی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان بارڈر فورس کی گاڑی پر بم دھماکے میں افغان سرحدی فورس کے کمانڈر بریگیڈیر ظاہر گل ہلاک اور ایک صحافی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے مارجہ میں سڑک کنارے نصب بم عین اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے افغان بارڈر فورس کی گاڑی گزر رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے میڈیا کو بتایا کہ بم دھماکے میں افغان بارڈر فورس کے کمانڈر بریگیڈیر ظاہر گل ہلاک ہوگئے جب کہ ایک صحافی سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں

News Code 1895825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =