لندن برج پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی

لندن برج پر چاقو سے حملہ کرکے لوگوں کو قتل اور زخمی کرنے والے شخص کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن برج پر چاقو سے حملہ کرکے لوگوں کو قتل اور زخمی کرنے والے شخص کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 28 سالہ عثمان خان برطانوی شہری ہے۔ اس نے لندن کے پل پر لوگوں پر چاقو کے وار کرکے خاتون سمیت 2 افرادکوہلاک اور 3 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران ہی عثمان خان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق عثمان خان انگلینڈ کی کاؤنٹی اسٹیفورڈ شائر کا رہائشی تھا۔ وہ ایک سزا یافتہ مجرم تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی رہا ہوا تھا۔

برطانوی حکام کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے اور 2010 میں لندن اسٹاک ایکسچینج بم حملہ سازش کیس میں عثمان خان اپنے 3 ساتھیوں سمیت دہشت گردی کے جرم میں 2012میں جیل گیاتھا اور دسمبر2018میں رہا ہوا تھا۔

News Code 1895816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =