امریکی کوہ پیما ایک ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

میکسیکو میں عمودی پہاڑوں اور چٹانوں کو عبور کرنے والا عالمی شہرت یافتہ امریکی کوہ پیما گوب رائٹ 1 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں عمودی پہاڑوں اور چٹانوں کو عبور کرنے والا عالمی شہرت یافتہ  امریکی کوہ پیما گوب رائٹ 1 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی کوہ پیما بریڈ گوب رائٹ اپنے ساتھی کے ہمراہ میکسیکو کے پہاڑی سلسلے " شائنگ پاتھ " کی 2 ہزار 300 فٹ کی چوٹی عبور کرکے واپس لوٹ رہے تھے کہ 300 میٹر کی بلندی سے نیچے آگرے۔

31 سالہ گوب رائٹ شائنگ پاتھ پر 28 سالہ ساتھی جیکب سن کے ساتھ سنگلاخ چٹانوں کوعبور کر رہے تھے کہ ایک چٹان سے دونوں نیچے گر گئے۔ جیکب سن کے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تاہم گوب رائٹ جانبر نہ ہوسکے۔ دونوں کوہ پیما چٹانوں اور پہاڑوں کو بغیر رسی کے عبور کرنے کے لیے عالمی شہرت رکھتے تھے۔

News Code 1895797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =