سعودی عرب اور امارات کا بھارت میں  70 ارب ڈالر کی ریفائنری لگانے کا اعلان

سعودی عرب، امارات نے بھارت میں 70ارب ڈالر کی ریفائنری لگانے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کمپلیکس تعمیر کرکے بھارت کیلئے یومیہ 6 لاکھ بیرل تیل سپلائی کیا جائے گا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب، امارات نے بھارت میں 70ارب ڈالر کی ریفائنری لگانے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں  بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کمپلیکس تعمیر کرکے بھارت کیلئے یومیہ 6 لاکھ بیرل تیل سپلائی کیا جائے گا۔

 اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں 70 ارب ڈالر کی ریفائنری لگانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 70 ارب ڈالر کے نئے اعداد و شمار متحدہ عرب امارات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں سامنے آئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان 2018 میں اعلان کیے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سرمایہ کاری کے ذریعے ریفائنری اور پیٹروکیمیکلز کمپلیکس تعمیر کیا جانا ہے جہاں بھارتی مارکیٹ کے لیے یومیہ 6 لاکھ بیرل سعودی اور اماراتی خام تیل سپلائی کیا جائے گا۔

News Code 1895783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =