مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے مشرق میں ایک جنگلی علاقہ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے بدھ کی شب انٹاریو جھیل کے نزدیک ایک جنگلی علاقہ میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ طیارے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ ، اس کی بیوی اور 11 اور 15 سال کے 2 بچے نیز بزرگ سال میاں بیوی شامل ہیں۔
کینیڈا کے مشرق میں ایک جنگلی علاقہ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1895775
آپ کا تبصرہ