مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کی سلامتی اور سکیورٹی اور لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ اردن کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کی حمایت کررہا ہے جس کے نتیجے میں علاقائی امن و سلامتی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اردن کے وزیر خآرجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
اردن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کی سلامتی اور سکیورٹی اور لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔
News ID 1895687
آپ کا تبصرہ