تہران میں آج امریکہ کے حامی شرپسندوں کی مذمت میں عظیم الشان ریلی نکالی جائےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج امریکہ کے حامی شرپسندوں کے وحشیانہ جرائم کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جس میں عوام کے مختلف طبقات بھر پور شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رضاکار فورس کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی نے ٹی وی کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج امریکہ کے حامی شرپسندوں کے وحشیانہ جرائم کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جس میں عوام کے مختلف طبقات بھر پور شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے

انھوں نے کہا کہ آج پیر کے دن  تہران میں امام حسین اسکوائر سے ریلی کا آغاز ہوگا اور انقلاب اسکوائر پر اس کا اختتام ہوگا۔ اس ریلی میں عوام کے مختلف طبقات شرکت کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے داخلی امور میں امریکی حکام کی مداخلت نمایاں ہے ، امریکی حکام آشکارا طور پر بلوائیوں اور شرپسندوں کی حمایت کررہے ہیں ۔ حکومتی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔ امن و سلامتی ایران کی ریڈ لائن ہے اور کسی کو بھی ملک کی سلامتی کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

جنرل غلامرضا سلیمانی نے رضاکار فورس کی گذشتہ 40 برسوں میں درخشاں خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے ابتدائی دس برسوں اور دفاع مقدس کے دوران رضاکار فورس نے اہم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور رضاکار فورس آج بھی ملک اور عوام کی خدمت میں مشغول اور مصروف ہے۔

News Code 1895669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =