روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کے بارے میں روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ کے معاون اولگ سیرو موتولف کا کہنا ہے کہ شام کے بارے میں روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی اہلکار نے کہا کہ شام میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں روس کے بین الاقوامی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور شام کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ