امریکہ کا جنوبی کوریا سے اپنی کچھ فوج کو نکالنے کا منصوبہ

امریکہ نے جنوبی کوریا سے اپنی بعض فوج کو نکالنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے چوسان ایلبو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے جنوبی کوریا سے اپنی بعض فوج کو نکالنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اگر جنوبی کوریا نے امریکی فوج کے پانچ گنا اخراجات کے منصوبے کو قبول نہ کیا تو امریکہ اپنی فوج کے بڑے حصے کو جنوبی کوریا سے نکال لےگا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کو ہر سال 5 ارب ڈالر امریکی فوج کی جنوبی کوریا میں تعیناتی کے لئے ادا کرنے چاہییں ۔ جنوبی کوریا میں اس وقت امریکہ 28500 فوجی موجود ہیں جن کے لئے امریکہ سالانہ 5 ارب ڈالر اخراجات جنوبی کوریا سے طلب کررہا ہے۔

News Code 1895578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =