مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے عربوں کے خلاف نسل پرستانہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عربی احزاب کے ساتھ مشترکہ اتحاد خطرناک ہے۔ اسرائیل کی دو پارٹیوں کے درمیان اتحاد اور کابینہ کی تشکیل پر مبنی خبروں کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ عربی احزاب کے ساتھ مشترکہ اتحاد اسرائیل کے لئے خطرناک ہے۔ بنی گینٹس اور لیبر من کی پارٹیوں کے درمیان اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نیتن یاہو نے بنی گینٹس پر الزام عائد کیا کہ وہ عربی احزاب کے ساتھ ملکر حکومت تشکیل دینے کی کوشش کررہا ہے جو اسرائیل کے لئے خطرناک اقدام ثابت ہوسکتا ہے اس نے کہا کہ ہمیں ایسی حکومت نہیں چاہیے جس کا تکیہ عربوں پر ہو۔
اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے عربوں کے خلاف نسل پرستانہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عربی احزاب کے ساتھ مشترکہ اتحاد خطرناک ہے۔
News ID 1895486
آپ کا تبصرہ