بھارت کی معیشت کا گراف روزبروز گررہا ہے/ بھارت نفسیاتی دباؤ کا شکار

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی معیشت کا گراف گررہا ہے وہ خفت مٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی معیشت کا گراف گررہا ہے وہ خفت مٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کل امریکی کانگریس کے ٹام لنٹاس کمیشن برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرسماعت کی، کمیشن نے بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی تیزی سے بڑھ رہے ہیں، مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک برتا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات بدستور بند ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، کمیشن نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت سے رجوع کرے، جب کہ امریکی کانگریس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر کامحاصرہ ختم کرنے کیلئے قرارداد پاس کی جائے، اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت، پبلک سیفٹی ایکٹ ختم  اور انسانی حقوق بحال کیے جائیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا اس پیش رفت سے بھارت اور بی جے پی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، بھارتی معیشت بھی گر رہی ہے، اس لیے وہ کسی حرکت کا ارتکاب کر سکتے ہیں، بھارت خفت مٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کر سکتا ہے۔

News Code 1895416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =