مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تھر کے مختلف دیہاتوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تھر کے مختلف دیہاتوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہاتوں میں ہوا ہے، جہاں 8 افراد جاں بحق جب کہ 61 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ آسمانی بجلی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہانے والوں میں 6 خواتین شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت ڈانی بھیل، سنگھار، ماریت، سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوھٹ اور صمد سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستان میں تھر کے مختلف دیہاتوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1895396
آپ کا تبصرہ