مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزير خارجہ ریابکوف نے بعض ممالک کی طرف سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اظہارات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے باوے میں ہنگامہ برپا کرنے اور شور و غل مچانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ادھر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں روس کے نمائندےمیخائیل اولیانوف کا کہنا ہے کہ ایران کے بایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کے دعوے حقیقت سے بہت دور ہیں اور ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ روسی نمائندے کا کہنا ہے کہ ایران نے کوئی فاش انحراف نہیں کیا اور اس کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بھی کوئی ربط نہیں ہے۔

روس کے نائب وزير خارجہ نے بعض ممالک کی طرف سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اظہارات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے باوے میں ہنگامہ برپا کرنے اور شور و غل مچانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
News Code 1895373
آپ کا تبصرہ